کورٹلہ۔10اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد شاخ کورٹلہ کے زیر اہتمام بروز چہارشنبہ
NRIکسٹمرس میٹ اور عید ملاپ تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں NRI کسٹمروں نے شرکت کی ۔چیف مینیجر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد محمد شریف نے اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانی عوا م جن میں زیادہ تر عوام عرب ممالک میں مقیم ہیں ۔غیر مقیم ہندوستانیوں کو سہولتیں پہنچانے کیلئے SBHنے دبئی ، شارجہ،اور جدہ میں اپنے برانچس کھولے ہیں ۔جس سے وہاں کی عوام استفادہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ NRIکسٹمرس اپنی بھیجی ہوئی رقیم اپنے کھاتہ میں کم سے کم وقت میں حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک حیدرآباد کے جو کھاتے دار وں ہیںان سے وہ تعلقات استوار کرتے ہوئے بینک کی کارکردگی کو اور مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔ غیر مقیم ہندوستانی اب انٹرنیشنل ATM کارڈس بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ NRIکسٹمرس اپنے اسٹیٹمنٹ کے ذریعہ اپنے مقام پر آکر کاروبار کرنے کیلئے لون بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ نفع کے لالچ میں آکر خانگی بینکوں میں اپنا پیسہ جمع کرتے ہوئے اصلی پونجی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھیں ۔انہوں نے کسٹمرس سے اپنی رقم کے تحفظ کیلئے SBH میں اپنی رقم جمع کروائیں ۔اس تقریب میں ورنگل زون مینیجر کے وی رائو،جگتیال برانچ مینیجر، مٹ پلی برانچ مینیجرکے علاوہ بینک اسٹاف نے شرکت کی ۔