لندن۔2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فاسٹ بولر اسٹیون فن کو جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ٹسٹ کیلئے 13 رکنی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔جمعہ کو شروع ہونے والے آخری ٹسٹ میں محض ایک تبدیلی ہی کی جائے گی جس میں مارک ووڈ کی جگہ اسٹیون فن کو جگہ ملے گی۔ اسکواڈکپتان جوروٹ،کک،جینگز، ویسلے ، میلان ،سٹوکس، جونی بیئرسٹو، معین علی، سٹورٹ براڈ، ٹوبی رولینڈ جونز، جیمز اینڈرسن، سٹیون فن اور لیام ڈاسن پر مشتمل ہے۔