اسٹین کے بعد جانسن کی تباہ کن بولنگ ‘ افریقہ کو مشکلات

سنچورین۔13فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) ایشیز کے ہیرو آسٹریلیائی فاسٹ بولر میچل جانسن نے پھر ایک مرتبہ تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے یہاں پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان جنوبی افریقی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا ہے ۔ جانسن نے اپنے ابتدائی 10اوورس میں 36رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جانسن نے جن کھلاڑیوں کو اپنی تیز رفتار بولنگ کا شکار بنایا اس میں گرائم اسمتھ (10) ‘ الویرو پیٹرسن (2) اور فاف ڈپلیسی (3) شامل ہیں ۔ جب کہ ہاشم آملہ (17)کو پیٹرسیڈل نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا ۔ تادم تحریر 24اوورس کے کھیل کے بعد جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں پر 87رنز بنالئے ہیں جس میں اے بی ڈی ویلئرس35 اور جے پی ڈومینی نے 11رنز کا تعاون دیا ہے ۔

قبل ازیں ڈیل اسٹین نے 29اوورس میں 78رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم وہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 397رنز کا اسکور بنانے سے بعض رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے ‘ کیونکہ شان مارش نے 288گیندوں میں 148اور ڈیون اسمتھ نے 213گیندوں میں 100رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں میچل جانسن نے 54گیندوںمیں 6چوکوں کی مدد سے 33رنز بنائے ۔ افریقہ کیلئے مائیک لارین اور پیٹرسن نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔