اسٹین کی شمولیت کا امکان : مرکل

ناگپور۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) زخمی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آج نیٹس میں مختصر وقت کے لئے بولنگ کی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ناگپور میں جمعرات کو شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ میں ان کی شمولیت کا امکان ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے فاسٹ بولر مورنی مرکل نے مزید کہا کہ ڈیل نے آج بولنگ کی ہے جو کہ مثبت نتیجہ ہے اور امید ہے کہ تیسرے ٹسٹ میں فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔