اسٹین کی رکشے پر سواری کی تصویر نے دھوم مچا دی

نئی دہلی ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی تیز گیند باز ڈیل اسٹین کی ہندوستان میں رکشے کے اوپر سوار ہونے کی تصویر نے دھوم مچا دی ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ان دنوں ہندوستان کے دورے پر ہے۔ اس دوران جنوبی افریقی تیز گیند باز اسٹین کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر آج کل کافی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ اس تصویر میں اسٹین ایک رکشہ کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسٹین کے اس انوکھے انداز کو سوشل میڈیا پر کرکٹ مداحوں میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔