اسٹین پھر زخمی

لندن۔21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ایک مرتبہ پھر زخموں کے مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔ طویل عرصے بعد اس سیزن میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر اسٹین نے گزشتہ ماہ ہی سری لنکا میں ٹسٹ کرکٹ کھیلی تھی، تاہم اب ہمپشائر کی نمائندگی کرنے والے اسٹین اوورکے دوران عضلات میں جکڑن کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔ ناٹنگھم شائر کے خلاف انہوں نے 10.4 اوورز میں 41 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی،کائونٹی حکام نے انکی فٹنس کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔