جوہانسبرگ۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آئندہ سال انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے بعد مختصر طرزکی کرکٹ سے کنارہ کش ہونے کا فیصلہ کرلیا کیونکہ جب تک ممکن ہو وہ ٹسٹ کرکٹ جاری رکھنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاہم وہ میگا ایونٹ کے بعد ملک کی جانب سے مزید وائٹ بال کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے تجربے سے ٹیم کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں،ان کی صحت نسبتاً بہتر ہوچکی اور وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔