اسٹیفی گراف کا ریکارڈ سرینا کی دسترس میں : نوراتیلوا

ایڈیلیڈ ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ناقابل شکست سرینا ولیمس عالمی ریکارڈ یافتہ سابق نمبر ایک جرمنی کی کھلاڑی اسٹیفی گراف کا ریکارڈ توڑ سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ٹینس کی ایک حسین کھلاڑی مارٹینا نوراتیلوا نے آج آسٹریلین اوپن کے آغاز سے قبل کیا ہے جیسا کہ نوراتیلوا نے کہا ہیکہ انہیں امید ہیکہ آسٹریلین اوپن میں خطاب حاصل کرتے ہوئے سرینا ان کے 18 گرانڈ سلام خطابات کے ریکارڈ کو برابر کرلیں گی جس کے بعد ان کی اگلی منزل اسٹیفی گراف کے 22 گرانڈ سلام خطابات ہوگی۔

یہاں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے نوراتیلوا کہا کہ اگر سرینا فٹ رہی تو وہ نئے عالمی ریکارڈ قائم کرسکتی ہیں۔ عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمس نے تاحال 17 گرانڈ سلام خطابات حاصل کرچکی ہیں جبکہ 18 گرانڈ سلام خطابات کے ذریعہ نوراتیلوا اور کرسٹ ایورٹ ان سے آگے ہیں جبکہ نمبر ایک مقام پر 22 خطابات کے ذریعہ اسٹیفی گرام موجود ہیں۔ نوراتیلوا نے مزید کہا کہ عمر کے تیسرے دہے میں کھلاڑی کو مکمل فٹ رہنے کیلئے سخت چیلنجس کا سامنا رہتا ہے لیکن گذشتہ ہفتہ برسبین انٹرنیشنل میں سرینا نے جس طرح ابھرتی ٹینس اسٹار وکٹوریہ ایزرنکا کو راست سیٹوں میں شکست دی، اس سے اندازہ ہوتا ہیکہ وہ 30 برس کی عمر میں بھی گرانڈ سلام ٹورنمنٹس میں خطاب کیلئے سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔