حیدرآباد 19 اکٹوبر (سیاست نیوز) رین بازار علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں اسٹو کے اچانک پھٹ پڑنے سے میاں بیوی شدید طور پر جھلس گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ نوشاد احمد اور ان کی بیوی 32 سالہ اسماء خاتون اس وقت جھلس گئے جب وہ کیروسین اسٹو پر پکوان کررہے تھے ۔ رین بازار پولس نے بتایا کہ یہ حادثہ پکوان کے دوران پیش آیا اور بیوی کو بچانے کے دوران شوہر بھی جھلس گیا ۔ دونوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا اور پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔