لندن۔7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، ایک کلب کے باہر مار پیٹ کرنے پر وہ رواں برس ستمبر سے کرکٹ سے دور ہیں۔ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف لگاتار دو ناکامیوں کے بعد انگلینڈ کو بین اسٹوکس کی یاد آ گئی۔ دھواں دار بیٹنگ کرنے والے آل راؤنڈر کو میزبان کیخلاف ونڈے سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ بین اسٹوکس کو رواں برس ستمبر میں کلب کے باہر مار پیٹ کرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلش کرکٹ بورڈ نے انہیں آسٹریلیا کیخلاف ٹسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔ ونڈے سیریز کیلئے انہیں منتخب تو کر لیا گیا ہے تاہم بورڈ نے کہا ہے کہ وہ قطعی 11 کھلاڑیوں کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔