اسٹوکس دورہ ونڈیز کیلئے دستیاب

لندن ۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور ان کے ساتھی کھلاڑی الیکس ہیلز آئندہ ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے دستیاب ہیں جیسا کہ کلب جھگڑے میں دونوں کھلاڑیوں پر بالترتیب 8 اور 6 مقابلوں کی پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور دونوں ہی کھلاڑی اس دوران مذکورہ تعداد کے مقابلوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی سے محروم رہے ہیں لہذا اب وہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ٹیم کو دستیاب ہیں۔کرکٹ کی تادیبی کارروائی کی کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں کو کھلاڑیوں اور بورڈ نے تسلیم کرلیا ہے۔