اسٹریٹ لائیٹ کی مرمت کے دوران گر کر ملازم ہلاک

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) راجندر نگر میں پیش آئے واقعہ میں اسٹریٹ لائٹ کی مرمت کے دوران الیکٹریشن ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 22 اپریل کو 25 سالہ محمد سراج بلدیہ کا کنٹراکٹ الیکٹریشن تھا ‘ واسو دیو ریڈی نگر میں اسٹریٹ لائٹ مرمت کررہا تھا کہ وہ اچانک گڑپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ حادثہ میں سراج کے سر پر گہرا زخم آیا اور علاج کیلئے اسے ایک دواخانہ منتقل کیا گیا تھا بعدازاں عثمانیہ دواخانہ میں شریک کیا گیا اور دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ایک اور واقعہ میں صنعت نگر بھگت سنگھ نگر پارک میں 18 سالہ ششی بھوشن خانگی سکیوریٹی گارڈ برقی تار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔