حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کیر فار یورکڈنی فاونڈیشن (CFYKF) اور اسٹار کڈنی سنٹر نے مشترکہ طور پر حیدرآباد ڈیلاسیس کلب کا آغاز کیا ہے ۔ گردے کے مرض سے متاثرہ مریضوں کو ڈیلاسیس کی شدید ضرورت لاحق ہونے پر اس کلب کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کلب سے وابستہ ہونے والے مریض جو کہ حیدرآباد کے کسی بھی یونٹ سے وابستہ ہوں وہ ماہانہ اساس پر آپس میں مریضوں ، ڈاکٹرس ، ڈیٹیشنس سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔ اسٹار کڈنی سنٹر ڈیلاسیس اور گردے کی پیوندکاری کے لیے ایک حرکیاتی مرکز ہے یہاں ہر ماہ 13 سو افراد کو ڈیلاسیس دیا جاتا ہے اور تقریبا مریضوں کو گردے کی پیوندکاری کی جاتی ہے ۔ اس مرکز میں ایک کو عطیہ دہندہ کے دونوں گردوں کی پیوندکاری کی جاتی ہے ۔ اس کے بعد مریض کو ڈیلاسیس کی ضرورت باقی نہیں رہتی وہ صحت مند ہو کر ایک عام زندگی گزار سکتا ہے ۔۔