بی سی سی آئی کو ہر آئی پی ایل میچ سے 54 کروڑ روپے کی آمدنی
ممبئی، 4ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار انڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2018ء سے 2022ء تک پانچ سال کے نشریاتی حقوق 16347.5 کروڑ روپے میں خریدے جو کرکٹ تاریخ میں نشر یہ حقوق کی سب سے بڑی ڈیل ہے جس سے بی سی سی آئی اگلے پانچ سال کیلئے ، ہر آئی پی ایل میچ سے 54کروڑ روپے حاصل کرے گا۔اسٹار کا 2.55 بلین ڈالر کا معاہدہ آئی پی ایل کے گزشتہ حقوق کے مقابلے میں 258 فی صد ہے ۔یہ اعداد و شمار ابھی تک تاریخ میں سب سے بڑے ٹی وی اور ڈیجیٹل براڈکاسٹ حق کے ساتھ سب سے بڑی معاملت ہیں ۔ اگر دنیا میں کرکٹ کے بڑے معاہدے کے اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو پھر اسٹار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔