اسوچم کے جی سی سی چیاپٹر کا آغاز

دبئی ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے صنعتی ادارے اسوچم نے اپنے گلف کوآپریشن کونسل ( جی سی سی ) چیاپٹر کا دوبئی میں آغاز کیا ہے تاکہ اس خطہ سے تاجرین کو راغب کرتے ہوئے اُنھیں نئی حکومت کی ’میک ان انڈیا‘ مہم سے استفادہ کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ اسوچم جی سی سی چیاپٹر کی کل یہاں شروعات ہوئی جس کا مقصد ہندوستان اور جی سی سی اقوام کے درمیان لچکدار معاشی ، سماجی اور ثقافتی رشتوں کو آگے بڑھانا ہے ۔