اسوسی ایشن آف کنسلٹنگ سیول انجنیئرس کے ارکان کی حلف برداری

کریم نگر ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسوسی ایشن آف کنسلٹنگ سیول انجنیئرس انڈیا 2015-2017 ء سال کے لئے نئی ارکان عاملہ کا ورنگل کے سٹی گرانڈ ہوٹل میٹنگ ہال میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی ورنگل گریٹر کے سٹی پلانر اے کودنڈا رام ریڈی ورنگل بلڈرس اسوسی ایشن صدر ای پریم ساگر ریڈی ضلع کوالٹی کنٹرول سپرنٹنڈنٹ انجنیئر کے بنگارپا ، ایم آشیش شرما کے علاوہ کریم نگر عادل آباد ورنگل ، کھمم اضلاع کے سیول انجنیئرس کی کافی تعداد شریک تھی ۔ اسوسی ایشن آف کنسلٹنگ سیول انجنیئرس (انڈیا) کریم نگر سنٹر کے لئے انجنیئر کولا انا ریڈی کو چیرمین محمد ہدایت علی کو سکریٹری ، ایگالہ راجندر کو خازن ، جوائنٹ سکریٹری ایم راجیش کے ساتھ ار کان عاملہ میں ضیاء الدین ، ٹی امرناتھ ، نریش بابو ، پی کرشنا گورننگ کونسل ارکان میں این لکشمیا ، چنیا مہیندر کمار کے ذریعہ حلف دلایا گیا ۔ اس موقع پر منتخبہ شدہ چیرمین انجنیئر کولا انا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بلڈنگ کوڈ کے مطابق عمارتوں کی تعمیر کرتے ہوئے ادارہ کی ترقی کیلئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے اور کنسلٹنگ سیول انجنیئرس کو کسی بھی قسم کی دشواری مسائل کا سامنا نہ ہو اس کیلئے کوشش کرتے رہیں گے ۔ عمارتوں کے مالکین پوری طرح اطمینان کے ساتھ زندگی گزاریں۔ یاکاپوتا کرشنا، ایس سرینواس اور کنسلٹنگ سیول انجنیئرس نے نو منتخبہ ارکان عاملہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ستائش کی۔