اسنوکر چمپین شپ : ہندوستانی کھلاڑی کیرتھانہ کو گولڈ میڈل

ممبئی۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) IBSF, U-16 اسنوکر ورلڈ چمپین شپ میں ہندوستانی کھلاڑی کیرتھانہ نے فائنل میچ میں بیلا روس کی بیلاروس کی الینا لیسی چوسک کو 3-1 سے شکست دے دی اور ورلڈ ٹائٹل پر قبضہ کرلیا اور لڑکوں کے زمرے میں بلجیم کے پن مارٹنس نے آج سینٹ پیٹرس برگ میں مقابلہ جیت کر ورلڈ چمپین بن گئے۔ کیرتھانہ نے اپنے فائنل میچ میں بیلاروس کی الینا لیسی چوسک کو 3-1 سے شکست دے دی۔ کھیل کے پہلے کوالیفائنگ مرحلہ میں کیرتھانہ نے مناسوینی سیکھر اور روس کی الینا خیرولینا کو 3-0 سے شکست دے کر اپنے ہم وطن انوپما رامچندرن سے مقابلہ کیا۔ پہلے فریم میں وہ انوپما کے ساتھ شکست کھا گئیں لیکن آئندہ تین فریمس میں وہ ان کو شکست دے دی۔ اسی طرح وہ فائنل مقابلے کے پہلے فریم میں 1-1 سے شکست کھا گئیں۔ اس کے بعد وہ بہت ہی خوبی سے اور سنبھل کر کھیلتے ہوئے بقیہ دو فریمس بہ آسانی سے جیت کر چمپین کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔