تہران ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران دوبارہ ایندھن کے کار جاری کررہا ہے جن کے ذریعہ پٹرول کی خریداری پر تحدیدات عائد ہوجائیں گی۔ یہ اقدام اس لئے کیا جارہا تاکہ پٹرول کی اسمگلنگ کا انسداد ہوسکے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کی آج فراہم کردہ اطلاعات کے بموجب حالیہ مہینوں میں اسمگلنگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے کیونکہ ڈالر کی بنسبت ریال کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی تحدیدات کی وجہ سے ایران کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ امریکہ نے یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ نیوکلیئر معاہدہ کی ایران تعمیل نہیں کررہا ہے۔ اس پر تحدیدات عائد کی ہیں۔