اسمتھ کے مقام پر ایلگر سنٹرل کنٹراکٹ میں شامل

جوہانسبرگ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ ساوتھ افریقہ (سی ایس اے) نے اپنے سنٹرل کنٹراکٹ میں سابق کپتان گرائم اسمتھ کے مقام پر ڈین ایلگر کو شامل کرلیا ہے۔ اسمتھ جو کہ 2014-15ء سیزن کیلئے کنٹراکٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے لیکن آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد انہوں نے اچانک بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی ہے۔ سی ایس اے کے چیف ایگزیکیٹیو ہارون لورگٹ نے کہا ہیکہ ایلگر میں اسمتھ کے جانشین بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔