اسمتھ اور وارنر کی پابندی ختم ، ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو دستیاب

سڈنی۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ مقدمہ میں ایک سال کی پابندی ختم ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ تھے جو پہلے ہی 9 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کرچکے ہیں۔ پابندی مکمل ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلیائی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔