اسمتھ اور وارنر کی سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

سڈنی ۔4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بال ٹیمپرنگ تنازعہ میں سزا پانے والے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے لئے امید کی کرن اپنے گھر میں بجھ گئی ہے کیونکہ ان کے گھریلو میدان کرکٹ نیو سائوتھ ویلز جس نے سزا کے آغاز میں سخت رد عمل ظاہر کیاتھا اور کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے خلاف قانونی راستہ اپنانے کی بات بھی کی تھی، نے اب اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کرکٹرز کی سزا کے خلاف کوئی اپیل نہیں کریں گے۔یاد رہیکہ جب اسمتھ اور وارنر کو سزا سنائی گئی تھی تب کئی گوشوں سے ان کھلاڑیوں کی حمایت کے علاوہ سزا کم کرنے کی بات بھی کہی گئی تھی لیکن گزرتے وقت کے ساتھ کھلاڑیوں کی حمایت میں کمی ہوئی ہے۔