اسمتھ اور وارنر کو کلب کرکٹ میں شرکت کی اجازت

لندن۔12مئی(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کیخلاف ٹسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں اپنے کلبوں کی جانب سے گریڈ کرکٹ کھیلنے کی اجا زت مل گئی۔ نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ اسوسی ایشن نے واضح کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اس سیزن میں گریڈ کرکٹ کھیلنے سے روکا نہیں جائے گا۔