برزبن۔6 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹمپرنگ میں ملوث سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی سزاؤں میں کمی کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ ان دونوں اور ان کے تیسرے ساتھ کیمرون بینکرافٹ کو کینیڈا میں ہونے والی لیگ کھیلنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں کہ کرکٹ آسٹریلیا ان دونوں کرکٹرز کی پابندی کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ یہ کرکٹرز ڈومیسٹک ٹورنمنٹ شیفلڈ شیلڈ کھیل سکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسمتھ اور وارنر کی سزاوںمیں کمی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کرکٹ آسٹریلیا کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے۔