اسمبلی کی تحلیل کے گورنر کے فیصلہ پر سیاسی پارٹیاں برہم

سرینگر ؍ جموں ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر کے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلہ پر آج اپوزیشن پارٹیاں برہم ہوگئیں۔ کانگریس اور شردپوار نے تحلیل کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔ گذشتہ 15 تا 20 دن سے اطلاعات کے بموجب نیشنل کانفرنس کی تائید کے کانگریس اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت کے قیام کا امکان تھا۔ تاہم ان پارٹیوں نے گورنر کے سامنے تشکیل حکومت کا دعویٰ ہنوز پیش نہیں کیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ تمام اہم اپوزیشن پارٹیاں گورنر کے اس فیصلہ پر برہم ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ رام مادھو نے کہا تھا کہ تازہ ہدایات دو علاقائی پارٹیوں کو سرحد پار سے دی جارہی ہیں اور ایک اور ریاستی حکومت تشکیل دینے پر زور دیا جارہا ہے تاہم محبوبہ مفتی نے رام مادھو کے اس الزام کی تردید کردی۔