حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) راج بھون کے قریب کے سی آر کی آمد کے موقع پر ایک نوجوان نے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر اقدام خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والا 25 سالہ ایشور جو نظام کالج کا طالب علم ہے، نے کے سی آر کے تلنگانہ اسمبلی کو تحلیل کرنے سے متعلق فیصلہ پر دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام خودسوزی کی۔ پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔ اگر وہاں پر صحافیوں کا وفد نہ ہوتا تو یہ نوجوان خود کو آگ لگا لیتا۔