اسمبلی میں شہید عازمین حج کے خاندان سے اظہار تعزیت

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) اسمبلی میں حج کے دوران بھگدڑ سے عازمین حج کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ارکان خاندان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔

اسمبلی میں جناب عبداللہ مسقطی کو
خراج عقیدت
حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سابق رکن اسمبلی الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کے بشمول حال ہی میں انتقال کرجانے والے سابق ارکان اسمبلی کو اسمبلی میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کا سینئر ارکان میں شمار ہوتا ہے، وہ اردو اکیڈیمی کے صدر نشین کے علاوہ قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔