اسمبلی انتخابات کے نتائج سیکولر پارٹیوں کی غیر ذمہ داریوں کا نتیجہ

بھوپال۔/24اکٹوبر، ( پرویز باری ) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) نے مہاراشٹرا اور ہریانہ میں منعقد کئے گئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستوں کے عروج پر تاسف کا اظہار کیا۔ البتہ پارٹی نے یہ بات ضروری کہی کہ ملک میں فرقہ پرستوں کی صف بندی نہیں ہے بلکہ جو بھی نتائج سامنے آئے ہیں وہ صنعتوں اور ملک کی ترقی کا خواب دیکھنے والوں کی وجہ سے سامنے آئے ہیں۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے2014 کے لوک سبھا انتخابات کی شرمناک شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور سیکولر پارٹیوں کی غیر ذمہ داریاں انہیں لے ڈوبیں۔