پٹنہ۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ جے ڈی یو کے چیف منسٹر بہار جیتن رام مانجھی سے بڑھتی ہوئی ناراضگی کے پیش نظر آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن عرف پپو یادو نے آج کہا کہ مانجھی کو اسمبلی انتخابات تک برقرار رکھا جائے، کیونکہ ان کی علیحدگی سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔ ایک دن قبل جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے برسرعام مانجھی سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا، کیونکہ وہ انیرودھ پرساد عرف سادھو یادو کی قیام گاہ پر ایک تقریب میں شریک تھے۔ پپو یادو نے کہا کہ پارٹی میں کسی بھی داخلی کارروائی سے انتخابی امکانات پر اثر مرتب ہوگا اور اس سے فائدہ بی جے پی کو پہنچے گا۔ انھوں نے مانجھی پر نتیش کمار کی تنقید پر برہمی ظاہر کی۔