حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اسمارٹ ٹریک ایک تیزی سے فروغ پا رہی سولار ٹریکر اور سولار انورٹر ماڈرنائیزر کمپنی ہے اس نے ملک کے پہلے انڈوجینس طرز پر بنائے گئے بجٹ کے مطابق موثر شمسی مائیکرو انورٹر کو متعارف کیا جو رہائشی اور کمرشیل مارکیٹ دونوں شعبوں میں کارگر ثابت ہوگا ۔ نوجوان انجینئرس کی ٹیم کی جانب سے ڈیزائن اور ڈیولپ شدہ شمسی مائیکرو انورٹر رہائشی کمرشیل اور B2B کے ساتھ B2C شعبوں کے لیے پہلا قیمت پر اثر انداز ہونے والا شمسی مائیکرو انورٹر ہے ۔ یہ نہ صرف بجلی کی بل میں کمی لاتا ہے بلکہ اینڈ کسٹمر کے لیے موجودہ آن لائن پاور مانیٹرنگ خصوصیت بھی رکھتا ہے ۔ بھگوان ریڈی گنانپا ، سی ای او و ڈائرکٹر اسمارٹ ٹریک نے کہا کہ مائیکرو انورٹر صارفین کے لیے اچھی سرمایہ کاری ہے ، جس سے برقی بل میں کمی ہوتی ہے اور یہ روایتی اسٹرنگ یا سنٹرل انورٹر کے برابر ہے ۔۔