کریم نگر /3 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمارٹ سٹی کے کاموں کی عنقریب شروعات ہونے والی ہے ۔ پہلے پیکیج میں 215 کروڑ سے اسمارٹ سٹی کے حدود میں 31 ویں ڈیویژن میں سڑک ، ڈرینج فٹ پاتھ سیکل کے راستے کی تعمیر شروع ہوگی ۔ اس کیلئے سی ایم ڈی کے سیشناک کا اعلامیہ جاری کئے ہیں ۔ ہاوزنگ بورڈ کالونی کو ماڈل بنانے کیلئے بھی کاموں کی شروعات کیلئے ٹنلار طلب کئے گئے ہیں ۔ اسمارٹ سٹی کارپوریشن لمیٹیڈ کے حدود اسمارٹ سٹی کے کاموں کی شروعات کیلئے عہدیادروں نے کنسلٹنسی کے وفد نے کئی ایک بار اعلی عہدیداروں سے مشاورت کی ۔ اس میں پہلے مرحلے میں 215 کروڑ کے کاموں کیلئے ٹنڈر اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ٹنڈر کی منظوری جولائی اگست تک کرکلی جائے گی ۔ دوسرے ہفتہ سے کاموں کا آغاز ہوگا ۔ سی ایم ڈی کمشنر کے سیشٹانک نے واقف کروایا ۔