اسمارٹ سٹی کی تشکیل کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ناگزیر

اسمارٹ سٹی کی تشکیل کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ناگزیر
کریم نگر۔/26جون،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہری عوام کے طرزِ زندگی میں بدلاؤ اسمارٹ سٹی کا مقصد ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا۔ مہاراشٹرا پونے اسمارٹ سٹی کے افتتاح  امرت سالانہ تقریب کے موقع پر ویب کاسٹنگ کے ذریعہ نشر کیا گیا جسے مجلس بلدیہ میٹنگ ہال میں ویب اسکرین پر یہاں دیکھا گیا۔ کارپوریٹرس، بلدی عہدیدار، ملازمین نے اس کا مشاہدہ کیا۔ اسمارٹ سٹی امرت پتھکم میں میونسپل عہدیداروں کو وزیر اعظم نے اس کا نقشہ، اصول و ضوابط پر کس طرح عمل آوری ہونا چاہیئے اس کی صراحت کرتے ہوئے عوام کو اس میں حصہ دار بنانے کا مشورہ دیا تاکہ اسمارٹ سٹی کی تکمیل میں آسانی ہو۔ 24گھنٹے پانی کی سربراہی، برقی سربراہی سبھی بنیادی سہولتوں کے لئے فنڈز خرچ کرتے ہوئے اولین توجہ دی  جانی چاہیئے مشورہ دیا، ای آفس کے ذریعہ تمام خدمات کی فراہمی کے اقدامات شروع کردینے ہوں گے۔ مسٹر رویندر سنگھ کمشنر کرشنا بھاسکر کارپوریٹرس، عہدیدار اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر انٹرنیٹ میں پیدا ہوئی کچھ خرابی کی وجہ سے کچھ دیر اُلجھن رہی اور دیکھ نہیں پائے جس کا افسوس تھا۔ پروگرام سے قبل ہی احتیاطی اقدامات کی طرف توجہ دینی چاہیئے تھی۔ عین وقت پر بھاگ دوڑ کی گئی جس کا کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا۔