تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ بے وقت اور غیر مناسب وقت پر کھانے سے جسم موٹاپے کا شکار ہوکر بے وضع ہوجاتا ہے – ماہرین کا یہ بھی کہنا کہ آدھی رات کے وقت جب جسم سونے کی خواہش رکھتا ہے اور آپ کھانا کھانے لگتے ہیں تو یہ صحت مند رویہ نہیں ہے کیونکہ اس سے جسم کے بلاناغہ توانائی بنانے کے عمل میں خلل واقع ہوجاتا ہے۔ مگر اس کے لئے کھانے پینے کی روٹین تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی تب جاکر اس موٹاپے کی عالمی وباء پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بے وقت کھانا موٹاپے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے لہذا اس موٹاپے سے بچنے کیلئے اپنی غذائی روٹین کی طرف توجہ دیں تاکہ آپ بیماریوں اور موٹاپے سے بچ سکیں۔
٭٭٭٭