اسلام کو غلط انداز میں پیش کرنے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

ریاض۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسلام کو غلط انداز میں پیش کئے جانے اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔او آئی سی کی جانب سے مقدس ترین ہستیوں اور اسلام کا تمسخر اڑانے سے متعلق اشتعال انگیز مقابلوں پر بھی اظہار تشویش کیا گیا ہے، اسلام اور مقدس ہستیوں کے احترام سے متعلق بیان کا مسودہ پاکستان اور ترکی نے پیش کیا تھا۔مسلمانوں سے نفرت پر مبنی سرگرمیوں کے خلاف اوآئی سی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کیلئے مقدس ہستیوں اور نشانیوں کا احترام کیا جائے۔اسلام کا تمسخر اڑانے سے متعلق اشتعال انگیز مقابلوں پر بھی او آئی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔