اوٹکور /18 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسلام میں انفرادیت کے بجائے اجتماعیت کو اہمیت حاصل ہے ۔ جامع مسجد پنچ اوٹکور میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار مولانا خواجہ عارف الدین امیر حلقہ جماعت اسلامی آندھراپردیش و اڑیسہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان جماعتی زندگی سے ہٹکر افرادی زندگی گذارنے کو اہمیت دے رہا ہے ۔ جو قرآن و حدیث کی انہوں نے کہا کہ مسلمان جماعتی زندگی سے ہٹکر انفرادی زندگی گذارنے کو اہمیت دے رہا ہے جو قرآن و حدیث کی روشنی میں جاہلیت کا ثبوت ہے ۔ مولانا نے کہا کہ مسلم تنظیموں صفوں میں دراڑیں اور رقنہ اندازی کرنے والے پر اللہ تعالی اور حضرت محمدؐ نے سخت لعنت فرمائی ہے ۔ دین الہی کو قربان ایثار کے جذبہ کے ساتھ ساری انسانیت تک پہونچانا ملت اسلامیہ کا فریضہ ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اللہ کے دین کو بنی نوع انسانوں کے سامنے پیش کرنے کیلئے آگے آئیں اور یہ فرض ہم صرف اس وقت پورا کرسکتے ہیں جب ہم اسی خصوص میں شعور حاصل کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن شریف کے تراجم تمام علاقائی زبانوں میں کئے گئے ۔ جس سے غیر مسلم حضرات بھی استفادہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مودودی کی قائم کردہ جماعت اسلامی تقسیم ملک کے بعد علحدہ طور پر کام کر رہی ہے ۔ انوہں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض تعصب ذہنیت کے حامل افراد جماعت اسلامی کے کاز پر تنقید کرتے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دعوت حق اگر ثبت انداز میں دی جائے تو اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔ چونکہ بندگان خدا کو بندگی رب کی دعوت دینا اُمت مسلمہ کا اہم فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی یہ تاریخ ہے کہ وہ امن عامہ کی برقراری اور خدمت خلق میں ہمیشہ مصروف رہی ۔ اس کی سماجی خدمات کے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم حضرات بھی معترف ہیں ۔ انہوں نے مغربی ممالک میں عوام کو اسلام سے بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نطر سہونی طاقتیں لرزہ براندام اور آئے دن اسلام کو یہ بدنام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن وہ ہر گز کامیاب نہ ہوسکیں گے ۔ مولانا نے مسلمانوں سے کہا کہ آپسی اختلافات سے دور رہیں اور سلام کو عام کریں کیونکہ یہ سلامتی کی دعاء ہے ۔ جناب محمد احمد ناظم علاقہ جنوبی تلنگانہ نے تلاوت قرآن مجید پر روشنی ڈالی ۔ جناب عبدالرشید نے ترانہ پیش کیا ۔ جناب مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی کے تلاوت قرآن مجید سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ امیر مقامی جناب کاظم حسین نے اختتامی کلمات پیش کیا ۔ اس کے علاوہ بھی مولانا خواجہ عارف الدین امیر حلقہ جماعت اسلامی نے دن بھر کا تنظیمی پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر اوٹکور کے علاوہ نارائن پیٹ ، مکتھل ، جاجاپور کے جماعت اسلامی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔