اسلام بہترین اخلاق اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے : ۔ خطبہ حج 

دبئی : حج کے فریضہ کا رکن اعظم ادا کرنے کیلئے میدان عرفات میں جمع لاکھوں عازمین سے مخاطب مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اپنے خطبہ حج میں تقویٰ اختیار کرنے پرزور دیا ۔ شیخ حسین نے اپنے خطبہ میں کہا کہ تمام انبیاء نے جو تعلیمات عطا کیں ہیں ان کی بنیاد توحید ہے ۔ حضرت نوح ، حضرت ابراہیم، حضرت عیسیٰ علیہم ا لسلام او رحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہی تعلیمات دیں ہیں ۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اہل توحید کیلئے جنت کا وعدہ فرمایا ہے اور شرک کرنے والوں کیلئے تنبیہ کی ہے کہ ان کاخاتمہ براہے ۔

خطبہ حج میں یہ بھی کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے پانچویں رکن میں حج کا ذکر فرمایا اور حج صاحب استطاعت پر فرض کیاگیا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ جس نے حج کیا اور کوئی غلط کام نہیں کیا تو جب وہ واپس لوٹتا ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ وہ اپنی ماں کے پیٹ سے ابھی پیدا ہوا ہو ۔

خطیب حسین بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم دیاگیا کہ اپنے والدین ، پڑوسیوں ، رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کریں او راپنی رعایا کے ساتھ اچھا معاملہ رکھنا۔