جگتیال میں ادارہ ادب اسلامی ہند کے بین ریاستی مشاعرہ سے وسیم احمد کاخطاب
جگتیال 6نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے بین ریاستی مشاعرہ جشن خلش و تہنیتی تقریب کا انعقاد دفتر جماعت اسلامی ہند و کانفرنس ہا ل میں جناب وسیم احمد صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ و اُڈیسہ کی صدارت میں منعقد کیاگیا ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے احمد عبدالنعیم مستاجر برگ آبنوس اور و ریاستی نائب صدرMPJ،عبدلروف اکرم اسسٹنٹ انجینئر جناب محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ،محمد ریاض خان صدر جامع مسجد ،سید جمیل احمد صدر عیدگاہ کمیٹی ،محمد شعیب الحق طالب امیر مقامی جماعت اسلامی نے شرکت کی ۔مشاعرہ کا آغاز عماد الدین عمیرکی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پروسیم احمد صدرادارہ اسلامی ہند نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی فکر سے ابھرنے والا ادب مقصدی ہوتا ہے، اور ذہنوں کی تعمیر کرتا ہے، اسلامی ادب ہماری تہذیب اور ثقافت کا مواحظ بھی ہے، آج کی نئی نسلوں نے اسلامی ادب کو منتقل کرنا اور ان میں اقدار کو پراوان چڑھانے کیلئے قلم کاروں کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ادارہ ادب اسلامی جگتیال کے نائب صدر محمد تحسین الدین محکمہ پنچایت راج RWSکی وظیفہ حسن پر سبکدوشی کے موقع پرمہمانان خصوصی کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر ہندوستان کے نامور بزرک شاعر جناب اقبال خلیش آکوٹ، جشن خلیش کے نام سے منعقدہ مشاعرہ کا آغاز اظہر کورٹلوی کے نعتیہ کلام سے ہوا ۔اس موقع پر ٹیپکل جگتیالی نے بھی نعتیہ کلام اور تحسین الدین کے وظیفہ پر سبکدوشی پر چند اشعار پیش کئے۔ اس مشاعرہ میں مہمان شعورا اقبال خلیش اور عبدالکریم درویش ، شریف اطہر نظام آباد ،اظہر کورٹلوی ،کے علاوہ معزبان شعراء مصباح الحق ادیب صدر ادارہ ادب اسلامی جگتیال ،شعیب الحق طالب سرپرست ادارہ جگتیال ،لیاقت علی محسن صدر بزم اُردو ادب ،ٹپیلکل جگتیالی ،بشیر الدین لہری،صیف سیفی نے بھی اپنے کلام سے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا،جناب اقبال خلش ،عبداکریم درویش کو سامعین نے بار بار کلام سنانے پر اصرار کیا،اس موقع پر شریف اطہر نظام آباد نے ،بہترین اشعار پیش کئے ،مشاعرہ کی نظامت شیخ اسحاق اعلی نے بحسن خوبی انجام دی۔