اسلامی سربراہ کانفرنس کیلئے تمہیدی اجلاس کا انعقاد

جدہ ۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں 14 ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں سینئر اہلکاروں کا تمہیدی اجلاس جدہ شہر میں منعقد ہوا۔اجلاس کے افتتاحی سیشن میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی نے تمہیدی اجلاس کی صدارت ترکی کے مندوب سے وصول کی۔ ترکی گذشتہ (13ویں) اسلامی سربراہ اجلاس کا صدر تھا۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق تمہیدی اجلاس میں مکہ میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے اور ورکنگ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔