اسلامی جمہوریہ ایران کی 36 ویں سالگرہ پر صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی مبارکباد

نئی دہلی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہاکہ ہندوستان کُل وقتی اور اضافہ شدہ معاہدہ ایران کے ساتھ مختلف مسائل پر کرنے کا خواہاں ہے۔ اُنھوں نے ملک کو اُس کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر جو کل مقرر ہے، مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حسن روحانی کو میں حکومت، ہندوستان کے عوام اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہوتی ہے۔ ایران کے عوام کو اِس موقع پر میری مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچادیں۔ ہمارے باہمی تعلقات کا استحکام قدیم اور تاریخی ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے تمدنی رشتے صدیوں قدیم ہیں۔ گزشتہ کئی سال سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کثیر جہتی اور انتہائی اہم شعبوں میں جاری ہیں۔ یہ تعلقات ہندوستان کو بہت عزیز ہیں اور ہم ایران کے ساتھ وسیع تر تعلقات پر مبنی معاہدہ کے خواہاں ہیں۔