اسلامی تعلیمات میں تفرقات نہیں : پرفیسر اختر الواسع 

نئی دہلی : اسلام علم کو حصوں میں تقسیم کرنے کا قائل نہیں ہے بلکہ اسلام نے ہمیشہ علم کو بغیر کسی بٹوارہ کے جدید اور قدیم کے تصور سے الگ ہر طرح کے بے ضرر علم علم حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے ۔ ہمارے بزرگوں کا یہی طریقہ تھا اور ان کی کامیابی کا یہی راز تھا ۔ اس لئے ہمیں ماضی کے احیاء او رہر طرح کے علم کو بلا تفریق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے پروفیسر مشیر الحق توسیعی خطبات کے دوران موضوع پر بات کرتے ہوئے کیا ۔ ا س موقع پر پروفیسر اختر الواسع نے پرفیسر مشیر الحق کو بھی خرا ج عقیدت پیش کیا او ران کی علمی و تحقیقی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مشیر الحق جد ید ہندوستان میں اسلام او راسلامی تحقیق کے شناور تھے ۔ اخترالواسع نے کہا کہ ہندوستان میں مدارس اسلامیہ کی بے انتہا ء خدمات ہیں جن سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بزرگو ں کے طریقہ سے دور ہوتے جا رہے ہیں ہمیں ان کے اصولو ں کی پاسداری کرنی ہوگی تاکہ ہم بھی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکیں ۔