اسلامی بینکنگ آن لائن کورس پر دو روزہ ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 27 مئی (پریس نوٹ) سہال تجارہ گروپ، انسٹیٹیوٹ آف اسلامی بینکنگ فینانس اینڈ انشورنس کے ساتھ مل کر ہندوستان میں اسلامی فینانس آن لائن کورسیس پر 4 اور 5 جون صبح 9 تا 12:30 بجے دن ہوٹل انمول کانٹیننٹل روبرو سکریٹریٹ، سیف آباد حیدرآباد پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لارہا ہے۔ یہ ورکشاپ تاجرین، پروفیشنلس اور مینجمنٹ طلبہ کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کیلئے فون نمبرات 09449240080 ، 09701446378 پر ربط پیدا کریں۔