غزہ سٹی ۔ /2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی سلفی قائد کو غزہ سٹی میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ جبکہ وہ حماس کی فوج سے متصادم ہوگئے ۔ جس کے نتیجہ میں غزہ پٹی میں اسلامی حکمرانوں اور اس کے انتہاپسند مخالفین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ یہ تشدد کا واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ حماس پولیس اور فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف جو انتہاپسند اسلامی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور سلفی کہلاتے ہیں اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کردی تھی ۔