ورنگل /27 مئی ( فیاکس ) اسلامیہ ہائی اسکول ( گورنمنٹ ایڈیڈ ) اردو میڈیم ورنگل کے مارچ 2014 ایس ایس سی کے نتائج شاندار رہے ۔ اس سال مدرسہ ہذا سے 33 طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 26 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ نتائج 79 فیصد رہے ۔شیرین بیگم دختر یعقوب پاشاہ صاحب جی پی اے 9.0 اور فرحا یاسمین دختر محسن علی صاحب نے جی پی اے 8.3 سے کامیابی حاصل کی ۔ معتمد محمد فریدالدین شریف اور صدر مدرس و اساتذہ ادارہ ہذا نے طلباء و طالبات و اولیاء و طلباء کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔