اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج کے شاندار نتائج

ورنگل 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تاریخی شہر ورنگل کا قدیم ترین ادارہ اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل ہمیشہ کی طرح سال حال بھی شاندار نتائج برآمد کیا ہے ۔ سال حال کاکتیہ یوینیورسٹی ورنگل نے تعلیمی سال 2013-2014کے نتائج کا اعلان کیا ہے جس میں کالج ہذا بی جے اے ، بی ایس سی و بی کام کے طلباء و طالبات نے ہمیشہ کی طرح شاندار تعلیمی نتائج کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بی کام سال آخر کے دو طالبات اور بی ایس سی کی ایک طالبہ نے کاکیہ یونیورسٹی کی سطح پر درجہ اول میں امتیازی نشانات فرسٹ ڈیویژن ،فورتھ ڈسٹنکشن سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس طرح بی اے سال آخر کے نتائج 91 فیصد بی ایس سی ،83 فیصد اور بی کام 66 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ کالج ہذا کے شاندار نتائج کے پر مسرت موقع پر طلباء و طالبات اور اولیاء طلباء و طالبات کو صدر اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی جناب شیخ بشیر احمد نائب صدر خواجہ ضمیر احمد معتمد گورننگ باڈی پی چاند پاشاہ و پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج جناب ڈاکٹر میر کوکب علی نے پر خلوص مبارکباد پیش کی او رنیک تمناوں کا اظہار کیا۔