نلگنڈہ 19 سپٹمبر (فیاکس) 21 سپٹمبر بروز اتوار کو قاری ذاکر حسین ناظم مجلس شوریٰ اسلامک ویلفیر سنٹر سنتوش نگر حیدرآباد کی قیادت میں ایک وفد جن میں قاضی رفیع الدین ناصر، حکیم ناظر حسین ، محمد عبدالرحیم مطہر اور خورشید علی شامل ہیں، نلگنڈہ میں جاری ملی فلاحی اور دعوتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔