طلبہ کو خود شناس اور فرض کی ادائیگی کا اہل بنانے کا مشورہ، تعلیمی کانفرنس سے مقررین کا خطاب
نظام آباد :13؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ نے سالار ملت ہال اُردو مسکن حیدرآباد میں ریاستی تعلیمی کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس کانفرنس امیں ریاست کے تمام اسااتذہ کو سرکاری طور پر One Duty کی سہولت حاصل کی۔ کثیر تعداد میں اضلاع اور شہر کے اساتذہ وقت پر کانفرنس ہال پہنچے اور بہت شاندار کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر سابقہ اضلاع کی بنیاد پر 10 اضلاع کے 13 اساتذہ کو Contribution of Education تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈز پیش کئے گئے۔ دیگر تنظیموں کے عہدیداروں کو جن سے آئیٹا تعاون لیتی اور تعاون دیتی ہے انہیں بھی ایوارڈز پیش کئے گئے۔ صدر آئیٹا سید خالد حسین قیصر اس موقع پراللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے حاضری سے خواہش کی کہ وہ اس کانفرنس سے نئے عزائم لے کر اٹھیں اور آج ملک اور قوم کو جن چیلنجس کا سامنا ہے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے سماج اور نئی نسل کو رہنمائی کرتے ہوئے اپنے منصب کا حق ادا کریں۔ سید سمیع اللہ حسینی گولکنڈہ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مولانا منہاج الدین الصفہ ہائی اسکول کو تذکیر با لقرآن کیلئے دعوت دی۔ صدر آئیٹا نے مولانا ابو الکلام آزاد کی سوانح پر جامع ڈاکومنٹری پرزنٹیشن کیا۔ مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ نے اپنے خصوصی خطاب میں اساتذہ کو پیغام دیا کہ تعلیم یہ ہے کہ انسان اپنے مقصد حیات سے آگاہ ہوجائے اور دنیا و آخرت کی ناکامیوں سے بچ جائے۔ انسان کو تعلیم و تربیت اس لئے دی جاتی ہے کہ انسان میں ارتقاء کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ سماج کیلئے اچھے افراد کی تعمیرہی تعلیم کا اہم مقصد ہے تاکہ ایک فلاحی سماج کا قیام عمل میں لایا جاسکے ۔ مولانا عبدالرحیم انصاری چیرمین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی نے مولانا آزاد کی تقریروں کے حوالے سے مولانا کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور مولانا آزاد کے خیالات سے واقف ہونے اور انہیں عام کرنے کی ضرورت پر زور دیااور آج کے موجودہ مسائل کے حل میں ان کی اہمیت کا تذکرہ فرمایا ۔ عبدالکریم ریاستی خازن آئیٹا نے افتتاحی کلمات میں کانفرنس کی غرض و غایت بتاتے ہوئے شرکاء سے خواہش کی کہ ہمیں اپنے اسلاف کو ان کے کارناموں کو اپنی نئی نسلوں تک پہنچانے کی فکر کرناچاہئے آج کی کانفرنس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو لوگ اپنی تاریخ کو بھول جاتے ہیں وہ دنیا میں بے وزن ہوجاتے ہیں ریاستی سکریٹری میر ممتاز علی نے آئیٹا کی کارکردگی اور سمت سفر کا جائزہ پیش کیا اور تمام اساتذہ سے خواہش کی کہ وہ تنظیم کا تعاون کریں۔ خوشگوار تعلیمی ماحول پیدا کریں اس کے ذریعہ سماج کو ترقی و شادمانی سے ہمکنار کریں۔ محترمہ اسماء زرین ریاستی لیڈی کنونیر آئیٹا نے اساتذہ سے خواہش کی کہ پیغمبر پیشہ سے وابستگی خوش نصیبی ہے اس کی قدر کریں۔ غفلت کے خوفناک انجام سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کریں۔ ایک استاد کی حیثیت سے آپ داعی ، مربی، مزکی ہیں آپ کا فرض ہے کہ تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت کی ذمہ داری قبول کریں۔ اپنے طلباء کو صحیح طرز عمل اختیار کرنے ، خود شناس بننے اور اپنے فرض کی ادائیگی کا اہل بنائیں۔ اپنی تہذیب اور نظریہ کو زندہ رکھیں اسے نئی نسلوں میں منتقل کریں ۔ فاروق طاہر کنونیر لیگل اڈوائزری آئیٹا نے اپنے پر مغز خطاب میں تعلیمی پسماندگی کے ازالہ میں تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے رول کا تجزیہ کیا اور مشورہ دیا کہ ہمیں علمی، فکری، پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ محترم سید سعادت اللہ حسینی ڈائریکٹر فار اسٹڈی اینڈ ریسرچ نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود پر مبنی کمیشنوں کی سفارشات، عدم عمل آوری، اسباب حل پر اعداد و شمار کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا۔ سرکاری مشنری، حکومتوں کی نیت چاہے کچھ ہو لیکن ہمیں چاہے کہ ہم عزت سے جینا چاہتے ہیں تو اپنا چارج خود لیں۔ اپنے حقوق کیلئے بیساکھیوں کے سہارے نہ لیں۔ ہماری ضرورتوں اور ہمارے مسائل کا بہترین اور پوری نیک نیتی سے تجزیہ ہوتا ہے سفارشات پیش کئے جاتے ہیں لیکن ہمیشہ حکومت کی پالیسی و اسکیمات میں اور ہماری ضرورتوں سے تال میل میں کمی پائی جاتی ہے۔ ہمیں جس چیز کی بہت زیادہ ضرورت ہے اسے چھوڑ کر کم اہم ضرورتوں سے تال میل میں کمی پائی جاتی ہے ہمیں جس چیز کی بہت زیادہ ضرورت ہے اسے چھوڑ کر کم اہم ضرورتوں کو ہماری حقیقی ضرورت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے آج ہماری سب سے اہم ضرورت ملی، سماجی خدمت گاروں Volentiers Community کی ہے۔ آپ باشعور ہیں سماج کی رہنمائی کے ذریعہ ایک انقلاب پیدا کرسکتے ہیں۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود MANUU کے کلیدی خطاب میں اساتذہ کو اختراعی طریقہ تدریس کو اختیار کرنے اور طلباء سے خوشگوار پر خلوص تعلق پیدا کرنے پر زور دیااور پرسوز اپیل کی کہ اساتذہ سونچیں ہمارا مستقبل نئی نسل ہے یہ آپ کے شعور پر منحصر ہے کہ آپ کا مستقبل آپ کیلئے کتنا قیمتی ہے۔ محمد اصغر حسین نائب صدر آئیٹا کے اظہار تشکر پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔