جمعرات , دسمبر 12 2024

اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر ظہیرآباد سید احمد ایڈوکیٹ کی میعاد میں توسیع

ظہیرآباد ۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے اپنے سرکاری احکام جی او آر ٹی نمبر 505 مورخہ 17 ستمبر 2018 کے ذریعہ اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر ظہیرآباد سید احمد ایڈوکیٹ کی میعاد میں مزید تین سال کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں جونیر سیول ججس کورٹس ظہیرآباد کے لئے اسسٹنٹ گورنمنٹ پلیڈر مقرر کیا ہے جس کی میعاد کا اعلان پہلی میعاد کے اختتام سے ہوگا۔ اس خصوص میں اسسٹنٹ گورنمٹ پلیڈر سید احمد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں انہیں دوبارہ اسی عہدہ پر مقرر کرنے کے لئے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل، ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور ایم ایل سی محمد فرید الدین کے بشمول بار اسوسی ایشن ظہیرآباد سے اظہار ممنونیت کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT