اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر برقی رشوت قبول کرنے پر گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 24 فبروری کو 01.50 بجے دوپہر سری داراواتھو آدی نارائنا اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر ( او ایس ڈی ) ( آپریشنس ) اے پی ای پی ڈی سی ایل ضلع مغربی گودواری کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ شکایت کنندہ کی اراضی پر اگریکلچر سروس کے منقطع مقام کو نئے کنکشن کی بحالی کیلئے 50,000 روپئے رقم بطور رشوت قبول کررہے تھے ۔ رقم بازیاب کر لی گئی اور اے سی بی عدالت ، وجئے واڑہ میں پیش کردیا گیا ہے ۔