حیدرآباد۔/25 اپریل، (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت حاصل کرنے والی سائبر آباد راجندر نگر میٹرو پولیٹن کورٹس کی اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹر کے پرسنا لکشمی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے بموجب ایس کاویہ ریڈی سے اسسنٹ پبلک پراسکیوٹر نے گرام پنچایت کے تحت کمپاونڈ وال کی تعمیر کیلئے ایک درخواست تحریر کرنے کیلئے 15 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا جس پر کاویہ ریڈی نے اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کروائی تھی۔ بیورو کے عہدیداروں نے آج اپنا جال بچھاتے ہوئے پرسنا لکشمی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے رشوت کی رقم برآمد کرلی۔ گرفتار خاتون پبلک پراسکیوٹر کو انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔