حیدرآباد ۔ 6 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے کے وینکنا اسسٹنٹ انجینئر پنچایت راج ، دفتر منڈل پرجا پریشد بجنکی منڈل ضلع کریم نگر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ تفصیلات کے بموجب مذکورہ اسسٹنٹ انجینئر نے شکایت کنندہ سے پانچ ہزار روپئے رشوت طلب اور قبول کی ۔ اسسٹنٹ انجینئر کو گرفتار کرلیا گیااور خصوصی جج برائے ایس پی ای اینڈ اے سی بی کیس کریم نگر کے روبرو پیش کیا گیا۔