حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 16 اپریل کو صبح 10 بجکر 30 منٹ پر اسسٹنٹ انجینئر ( اے او 1 ) اور اسسٹنٹ لائن مین ( اے او 2 ) ، پائی پلی سب اسٹیشن توان پلی ( ایم ) چتور ڈسٹرکٹ کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑلیا جب وہ پولیس کی ایستادگی کے لیے سرکاری تائید کرنے کے لیے 15 ہزار رقم رشوت شکایت کنندہ سے طلب اور قبول کیے تھے ۔ 12 ہزار روپئے اسسٹنٹ انجینئر سے اور اسسٹنٹ لائن مین سے 3 ہزار روپئے حاصل کرلیے گئے اور مذکورہ عہدیداروں کو معزز اسپیشل جج برائے اے سی بی معاملات ، کرنول کے اجلاس پر پیش کردیا جائے گا ۔۔